ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کو نہیں مل پا رہاہے نیا صدر، اب 22 جولائی تک ملتوی ہوئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

کانگریس کو نہیں مل پا رہاہے نیا صدر، اب 22 جولائی تک ملتوی ہوئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

Tue, 16 Jul 2019 21:40:43    S.O. News Service

نئی دہلی، 16 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر کو لے کر ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کا معاملہ 22 جولائی تک ٹل گیا ہے۔ممکن ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے بعد ہی صدر کے عہدے کو لے کر فیصلہ ہو،کسی ایک نام پر اتفاق نہ بن پانے کی صورت میں پارٹی کے سینئررہنماؤں نے ایک اور متبادل کا بھی مشورہ دیا ہے۔اس کے تحت ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلا کر راہل گاندھی کا استعفیٰ منظورکیا جائے اور ان کے کام کاج کی تعریف کی جائے۔اس کے بعد جنرل سکریٹریوں کو حقوق دے دئے جائیں، جس سے جن ریاستوں میں انتخابات ہیں وہاں کے وہ فیصلے کر سکیں،ساتھ ہی تنظیم کے انتخابات کرانے کی منظوری دے دی جائے۔اس سے 6 ماہ میں پارٹی کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے پر پارٹی کو نیا صدر اور نئی ورکنگ کمیٹی مل جائے گی۔فی الحال اس وقت تک سیکرٹری جنرل اپنی اپنی ریاستوں کا کام کاج کرتے رہیں گے۔


Share: